PUBG گیم بنانے آدمی (برینڈن) کتنا غریب تھا اور آج ان کے پاس کتنا پیسہ ہے؟

دنیا کی مشہور ترین گیمز میں سے ایک ہے ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہوجس نے PUBG گیم کے متعلق نہ سنا ہو بچے ہو یا بڑے سب PUBG کھیلنے کے شوقین ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ PUBG کو کس نے بنایا؟

کہتے ہیں کہ چھوٹا سا آئیڈیا آپ کی زندگی تبدیل کرسکتا ہے اسی طرح کسی PUBG نے بھی کسی کی زندگی تبدیل کر دی
اور وہ ہے برینڈن گرین یہ یہ وہ آدمی ہے جس نے PUBG کو بنایا ایک وقت تھا کہ یہ آدمی بے روزگار تھا اس کا بینک اکاؤنٹ بلکل خالی تھا۔

لیکن پھر PUBG نے اس کی زندگی کو راتوں رات تبدیل کرکے رکھ دیا برینڈن کی کہانی انتہائی موٹیویشنل ہے برینڈن ایرلینڈ میں پیدا ہوا
اور اپنے کریئر کی شروعات میں برینڈن ایک فوٹو گرافر تھا اور ڈی جے تھا
اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک پارٹ ٹائم ایک ویب ڈیزائنر بھی تھا۔برینڈن اپنی زندگی شادیوں
میں فوٹو گرافی کرکے اور ویب سائٹس کو ڈیزائن کر کے گزار رہا تھا
اور کبھی کبھی یہ ڈی جے بھی بن جاتا تھا
برینڈن کی لائف میں کوئی خاص مقصد نہیں تھا اس کو فوٹو گرافی کا بہت شوق تھا
اور اسی لیے اس نے برازیل جانے کا فیصلہ کیا برازیل میں فوٹو گرافی کرکے اپنا گزارا کرتا تھا۔

وہی اس کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی بہت جلدی برینڈن نے اس لڑکی سے شادی کرلی
لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا
یہ شادی صرف دو سال تک چلی اور برینڈن اور اسکی بیوی کی طلاق ہوگئی
یہی وہ وقت تھا جب برینڈن پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

لیکن زندگی میں آنے والی یہی مشکلات ہمارے لئے نئے راستے بھی کھول رہی ہوتی ہیں اور یہی کچھ برینڈن کے ساتھ ہوا
2013میں برینڈن برازیل میں تھا اور یہ پھنس چکا تھا اس کے پاس پیسے ختم ہوچکے تھے
اور یہ بہت مشکل سے اپنا گزر بسر کر رہا تھا ۔برینڈن کے مطابق اس کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ یہ جہاز کی ٹکٹ لے
اور واپس آئرلینڈ چلا جائے اسی لئے برینڈن نے ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے جمع کرنا شروع کر دیے
اس نے اپنے خرچے کم کر لئے اور اپنا زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی گزارتا تھا
تاکہ اس سے زیادہ پیسے خرچ نہ ہو اور دوستوں یہی وہ وقت تھا
جب اس میں ویڈیو گیمز کھیلنا شروع کر دیں تاکہ اس کا وقت کٹ سکے۔

یہی سے برینڈن کو آن لائن ویڈیو گیمز کے بارے میں پتہ چلا برینڈن کوئی گیم ڈیویلپر نہیں تھا
لیکن اسکا انٹرسٹ اس طرف بڑھتا
چلا گیا پھر 2014 میں پیسے جمع کر کے اس نے جہاز کے ٹکٹ خرید لی
اور یہ آئرلینڈ واپس آگیا لیکن مشکلات کا سلسلہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
برینڈن کے پاس پیسے نہ ہونے کے برابر تھے
اس کا بینک اکاؤنٹ بالکل خالی تھا اور اس کو کوئی کام بھی نہیں مل رہا تھا
یہاں تک کہ یہ ویلفیئر کے پیسوں پر گزارہ کرنے پر مجبور ہوگیا
یعنی اس کو آئرلینڈ کی حکومت زندگی گزارنے کے لئے تھوڑے سے پیسے دیتی تھی
کیونکہ یہ بے روزگار تھا۔برینڈن کے لئے اس کی زندگی ختم ہو چکی تھی
یہ تقریبا چالیس سال کا ہوگیا تھا اور اس کی زندگی میں ناکامیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا

جس کی طلاق بھی ہو چکی تھی اور اپنے ماں باپ کے گھر میں رہتا تھا
اور اس کے پیرنٹس برینڈن کے لیے سخت پریشان تھے۔برینڈن کے پاس کرنے کو کچھ اور نہیں تھا
تو اس نے فری گیمینگ بنانے شروع کیے برینڈن کو ایک چائنیز فلم بیٹل رویال بہت پسند تھی اس فلم میں بھی دکھایا گیا تھا
کہ کچھ لوگ کیسے ایک جزیرے پر خود کو زومبی سے بچاتے ہیں یہ کونسپٹ برینڈن کو بہت پسند آیا۔
برینڈن نے ایک آن لائن گیم Arma2 میں اسی فلم کی کہانی سے متاثر ہو کے ایک موڈل بنا لیا

اس کے ساتھ ساتھ کہ گیمز کو ڈیزائن اور گیمزکی کوڈنگ کرنا بھی شروع ہوگیا
برینڈن کی قسمت اچھی تھی کہ ارماں ٹو میں جو اس نے ماڈل بنایا تھا۔

وہ کافی مشہور ہو گیا اور برینڈن کو Sony online انٹرٹینمنٹ نامی گیم کمپنی کی طرف سے ایک کال آئی
جس میں انہوں نے برینڈن کو ایک کنسلٹنٹ کے طور پر ہائر کرنے کی آفر کی برینڈن بہت خوش تھا یہ فورن ویلفیئر آفس گیا
اور اس نے ان کو کہا کہ اسے اب ویلفیئر کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔

سونی کے ساتھ برینڈن نے دو سال تک H1Z1 نامی گیم پر کام کیا 2016میں
برینڈن کو ایک ساؤتھ کورین کمپنی blue hole نے رابطہ کیا
اور اس کو اپنی بیٹل رائل گیم بنانے کی پیشکش کی اور یوں برینڈن ساوتھ کوریا چلا گیا PUBG کا مطلب pear unknown battle ground ہوتا ہے
فیر انون دراصل برینڈن کا ہی نام تھا جو یہ آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے یوز کرتا تھا اور اس نے اسی نام پر PUBG کا نام رکھ لیا۔

یہیں سے برینڈن نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا دسمبر 2017 میں PUBG گیم کو مایکروسافت وینڈوز کے لئے لانچ کیاگیا
اور 2018 میں پلے سٹیشن اور ایکس باکس کے لیے PUBG اور PUBG کی سیلز اتنی تیزی سے بڑھنے لگی
کہ برینڈن بھی حیران رہ گیا
صرف ڈیڑھ سال میں اس گیم کی پانچ کروڑ کاپیاں سیل ہو چکی تھی
اور موبائل پر اس کو 200 ملین سے زیادہ لوگ ڈاونلوڈ کر چکے تھے۔
برینڈن کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی اور آج برینڈن کتنا دولت مند ہے
یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کبھی ویلفیئر کے پیسوں پر انتہائی غربت میں جینے والے برینڈن کی آج نیٹ ورتھ 200 ملین ڈالر ہیں
یعنی 20کروڑ ڈالرز جو کہ 32 سو کروڑ روپے بنتے ہیں آج برینڈن 43 سال کا ہو چکا ہے

لیکن اتنا پیسہ آنے کے بعد بھی یہ ابھی بھی سادہ زندگی گزارتا ہے۔
ایک انٹرویو میں برینڈن نے بتایا تھا کہ اس نے جو کچھ بھی کمایا ہے
وہ اپنے سے زیادہ اپنی بیٹی پر خرچ کرنا چاہتا ہے برینڈن کی زندگی سے ایک چیز تو واضح ہے
کہ آپ کی age سے کوئی فرق نہیں پڑتا ایک چھوٹا سا آئیڈیا اور بہت ساری محنت آپ کی زندگی کسی وقت بھی تبدیل کرسکتے ہیں برینڈن اسی کی ایک مثال ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں