21 توپوں کی سلامی کیوں دی جاتی ہے؟؟

آپ نے 21 توپوں کی سلامی کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا۔

پاکستان میں یوم آزادی اور دیگر اہم سرکاری دنوں کے موقع پر،21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوتا ہے۔

امریکہ،برطانیہ،جرمنی،فرانس،چین بھارت اور کینیڈا سمیت تمام حکومتی دنوں کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی ضرور دی جاتی ہے۔

آج کل “21 توپوں کی سلامی” کی جڑیں جنگجوؤں کی قدیم روایات سے جاملتی ہیں۔

جہاں وہ بندوق کا رخ زمین کی طرف کرکے اپنے پرامن ہونے کا ثبوت دیتے تھے.
14 ویں صدی کے آس پاس بارود اور توپ فوج کے علاوہ نجی فورسز بھی سمندر اور زمین پر عام استعمال کرنے لگے۔

جب کوئی بہری جہاز کسی غیر ملکی فورٹ پر اترتا
تو وہاں جہاز کا عملا ساحل کے پاس اپنے کپتان کے حکم سے توپوں سے فائر کرتا۔

اس کا مطلب پرامن ہونا تھا کیونکہ فائر کرنے کے بعد وہ کچھ دیر کے لئے ناقابل استعمال ہو جاتے تھے
جب تک انہیں دوبارہ لوڈ نہ کر لیا جاتا تھا۔

روایتی طور پر برطانوی کسی بھی غیر ملکی پورٹ پر پہنچ کر سات فائر کرتے تھے.
پر اس کی وجوہات پر آج بھی جاری ہے۔

ایک نظریہ کے مطابق برطانوی جہازوں پر سات توپیں ہوتی تھی اور سات فائرکا مطلب ہوتا،
کہ اب اس جہاز سے حملہ نہیں کیا جاسکتا۔

وجہ جو بھی ہو آنے والے جہاز کے بعد وہاں پر موجود فوج کی طرف سے بھی فائر کئے جاتے تھے۔

البتہ وہاں پر موجود فوج آنے والے جہاز کے مقابلے میں تین فائر کرتی تھی۔

جس سے ساحل پر فائر کی تعداد 21 ہو جاتی اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں
کہ ایک فائر کے بدلے میں فوج کی طرف سے تین فائر کیوں کیے جاتے تھے۔

یہاں سے 21 فائر کی سلامی پرامن اظہار کی بجائے ایک سرکاری سلامی بن گئی۔

تا ہم پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں فوج کے سربراہان کو 21 توپوں کی سلامی
دینے کی حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں

لیکن فوج اور سکیورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں شہید سیکورٹی اداروں سمیت اعلی سیاسی و سماجی شخصیات کو سرکاری
اعزازات کے ساتھ دفن کیے جاتے وقت بھی گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں