کیل چھائیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

کیل چھائیوں سے جان چھڑانے کے گھریلو آسان ٹوٹکے ویسے انسان کو ہر عمر میں کیل چھائیوں کا مسئلہ آ سکتا ہے لیکن بلوغت اورکم عمری کے دنوں میں اس مسئلہ کا سامنا زیادہ تر نوجوانوں کو آتا ہے کیل چھائیوں یا پیلےرنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے جڑ میں موجود غدودی گڑھوں میں مٹی اور مرے ہوئے خلیوں کا اکٹھا ہوجانے کی وجہ سے بنتےہیں.

 عوامل جیسا کہ انسان کے جسم میں موجود ہارمونل تبدیلی کاسمیٹک کے مصنوعات کا بہت زیادہ استعمال جلد کا غیر ذمہ دارانہ دیکھ بھال جینیات اور سٹٹریس ان مسائل کے بنیادی وجوہات ہیں بلیک ہیڈ (کیل چھائیاں) زیادہ تر چہرے پر بنتےہیں لیکن یہ کمر،سینے،ناک،گردن،کندھے اور بازو پر بھی آ سکتے ہیں اور اگر اس کا علاج باقاعدہ طور پر نہ کیا جائے تو یہ پورے جسم پر وبائی شکل کی طرح پھیل سکتی ہے۔

بلیک ہیڈ (کیل چھائیاں) کے مارکیٹ میں کئی اقسام کے علاج موجود ہیں مارکیٹ میں قسم قسم کی کریمی ادویات اور لوشن مل جاتے ہیں لیکن سب سے اچھا علاج کا طریقہ قدرتی اجزا پر مشتمل گھر کی نسخاجات جو آپ کے گھر کے کچن میں موجود کئی اجزا پر مشتمل ہے اور گھر پر آسانی سے تیار ہو سکتی ہیں اور اس کی مدد سے آپ چند دنوں میں بلیک ہیڈ (کیل چھائیوں) کا علاج ممکن ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کیل چھائیوں(بلیک ہیڈز) کے لئے انتہائی کارآمد مؤثر ذریعہ علاج ہے یہ جلد کو گندگی اور ڈیڈ سکن کو صاف کرنے میں انتہائی مؤثر ہے کھانے کے دو چمچ منرل واٹر اور بیکنگ سوڈا آپس میں اچھی طرح ملا کر حل کریں اور پیسٹ بنا دیںاس پیسٹ کو متاثرہ جگہوں پر لگا کر آہستہ آہستہ مساج کریںاب اس ماسک کو تھوڑی دیر کے لئے خوش ہونے دیں یہ طریقہ ہفتہ میں دو تین بار دہرائیں.

دارچینی

دارچینی کو بلیک ہیڈ (کیل چھائیوں) کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے دار چینی کا پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ لیموں کے رس میں مکس کردیں اور اس میں ادرک پوڈر کی ایک چٹکی ڈال لیں اور پوری چہرے پر پھیلا دیں اس کو دس پندرہ منٹ کےلئے چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد پانی سے دھولیں دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ رس شہد اور ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر میں مکس کر لیں اور گاڑھا پیسٹ بنائیں اور اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر ساری رات لگا رہنے دیں اور صبح اس کو پانی سے دو لیں۔

اس طریقہ کو دس دن کے لئے دہرائیں۔

جو کا دلیہ

اوٹ میل جوکہ دہی اور دلیہ کا امیزہ ہے آپ کے جلد کو بلیک ہیڈ (کیل چھائیاں) سے دور رکھتا ہے اور آپ کےجلد کا بہترین طریقہ علاج ہیں حسب ضرورت جو کا دلیہ لے لیں اس میں ایک چمچ شہد اور تین عدد ٹماٹر کا رس ملائیں اس کو گاڑھا کرکے پیسٹ بنالیں اور اس کو چہرے پر صحیح طرح سے رگڑ کر 10 منٹ بعد کے دھو لیں جلد کو صاف کرنے کے لیے اس طریقہ کار کو باقاعدگی کے ساتھ دوہراتے رہے.

سبز چائے

سبز چائے کو بھی کیل چھائوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین علاج ہے کھانے کے ایک چمچ سبز چائے کے خشک پتوں کے ساتھ ملا لیں اور اچھا سا پیسٹ بنادیں پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر دو تین منٹ لگا کر چھوڑ دیں اگر آپ کا جلد چکنی ہے ب پیسٹ کو زیادہ دیر تک متاثرہ جگہ پر مَلتے رہیں یہ سَکرب چکنی جلد میں جذب ہوکر گہرائی میں چلا جاتا ہے اور مساموں کو کھول دیتا ہے اب چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

شہد

شہد جلد کو صاف کرنے میں خصوصی کام کرتا ہے جلد کو نمی پہنچا کر اس کو ٹائٹ کر دیتا ہے اور آپ کی جلد کو ملائم اور چمکدار بنا دیتا ہےخالص شہد لیں اور اپنے چہرے پر لگا دیں اور آٹھ دس منٹ تک چھوڑنے کے بعد جلد کو نیم گرم پانی کے ساتھ دھو لیں۔

 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں