اگر آپ انٹرنیٹ کے شوقین ہیں تو یہ چیز کبھی سرچ نہ کریں

اگر آپ انٹرنیٹ کے شوقین ہیں تو یہ چیز کبھی سرچ نہ کریں ورنہ انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ کی زندگی مشکل ہو سکتی ہیں ۔جہاں انٹرنیٹ نے انسان کے لئے آسانی پیدا کی وہاں انٹرنیٹ کے بہت نقصانات بھی ہیں۔آج کل انٹرنیٹ ہماری زندگیوں کو بہت اہم حصہ بن چکا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا گوگل سرچ انجن کے بغیر ویران ہے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ نہ کچھ ضرور سرچ کرتےہیں۔

سرچ انجن ایسی ویب سائٹ کو کہا جاتا ہے
جو آپ کے لکھے گئے مخصوص الفاظ سے متعلقہ ویب سائٹس ڈھونڈ کر آپ کے سامنے لے آتا ہے مثلا yahoo, Being اور گوگل سرچ انجن وغیرہ جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ
استعمال ہوتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ گوگل نے بہت حد تک لوگوں
کی زندگیوں کو آسان اور سمارٹ بنا دیا ہے
مگر اس کے ساتھ ساتھ جہاں ہر چیز کے کچھ فائدے ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف اس کے چھپے ہوئے نقصانات بھی ضرور ہوا کرتے ہیں۔

لہذا گوگل سرچ انجن پر بھی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ کو بالکل بھی سرچ نہیں کرنی چاہیے لیکن وہ مخصوص چیزیں کیا ہے آئیے جان لیتے ہیں۔

1) اگر آپ اسلحہ یا مختلف ہتھیاروں کے متعلق شوق رکھتے ہیں اور یہ جاننے کے لئے
کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے یا کیسے
کام کرتا ہے یا ان سےمتعلق کچھ بھی گوگل پر سرچ کرتے ہیں چاہے وہ just فن میں ہی کیوں نہ ہو تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ دنیا بھر کے ممالک میں موجود سکیورٹی ادارے ہمیشہ ایسے سرچز کو ٹریس کرتے رہتے ہیں
اور آپ کا آئی پی ایڈریس مشکوک ہونے کی
بنا پر ان کے ڈیٹا بیس میں جا سکتا ہے۔

مطلب وہ آپ کے انٹرنیٹ پر آنے والی تمام حرکتوں پر نظر رکھیں گے کہ یہ کوئی
مشکوک فرد یا دہشت گرد تو نہیں لہذا انٹرنیٹ پر بنا ضرورت ایسی چیزوں کو سرچ کرنے
سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ آئی پی ایڈریس ہی انٹرنیٹ پر آپ کی پہچان ہوتا ہے لحاظہ
شک ہونے پر آپ کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

2) ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق گوگل پر سرچ کرتے
رہتے ہیں اور انٹرنیٹ پر واقعی ایسی بے تحاشہ ویب سائٹ موجود ہیں جو اس سے متعلق بہترین علم اور مدد فراہم کرتی ہیں مگر اس
کے ساتھ ساتھ یا آپ کو ذہنی ڈپریشن اور
مزید بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتی ہے
مگر کیسے؟

فرض کریں کہ آپ کو کوئی عام سے الرجی
یا معمولی علامات والی کوئی بیماری لاحق ہوجاتی ہے اور آپ اس کے علامات گوگل پر سرچ کرتے ہیں ویب سائٹس پر آپ کو اس علامات کی وجہ کینسر بتایا جاتا ہے کیونکہ
بہت سی بیماریوں کی اکثر علامات ایک
جیسے بھی ہوا کرتی ہیں۔

یہ چیز جان کر آپ مزید ڈپریشن میں مبتلا
ہوکر خود کو مزید بیمار کر لیں گے لہذا بہتر
ہے کہ ایسی علامات کو گوگل پر سرچ کرنے
کی بجائے مستند ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔
کیونکہ گوگل کوئی ڈاکٹر نہیں ہے وہ صرف
ایک سرچ انجن ہے۔

ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ٹیکنالوجی
صرف ایک مصنوعی مشینی دماغ ہے جو
انسانوں کی طرح نہ تو سمارٹ ہے اور نہ ہی خود سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا
ہے۔

3) کئی بار بہت سے لوگ گوگل کا زبان
کی ٹرانسلیشن یعنی ترجمہ کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں جوآپ کے لئے نقصان دہ
بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ممکن ہے کہ گوگل جو ترجمہ آپ کو دکھائے وہ بالکل ویسا نہ ہو
جیسا کہ ہونا چاہیے تھا۔

یعنی کے کسی بھی جملے کا اصل مطلب نہ
ہو مگر آپ اسی ترجمے پر یقین کر کے سامنے والے شخص کو جواب دے لہذا یا آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے ہاں البتہ 1 یا
2 الفاظ کے معنی جاننے کے لئے اگر آپ اسے استعمال کریں تو اس میں غلطی کے چانسز
بہت کم ہے۔

4) انٹرنیٹ پر چونکہ ہر طرح کا مواد ہر شخص کی دستیاب ہے لہذا کئی بار اسے
کنٹرول کرنا آپ کے بس میں نہیں ہوتا اور
یہ چیزیں آپ کو ذہنی دباؤ یعنی ڈپریشن کا شکار بنا دیتی ہیں۔

مثلاً انٹرنیٹ پر حادثات سے متعلق گرافک تصویریں،ویڈیوز اور زہریلی جانوروں کی
تصویریں خاص طور پر اگر آپ کو ان سے
خوف آتا ہو تو انسانی اعضاء کی ایسی
تصویریں جو ڈاکٹر سے تجربات کے لیے استعمال کرتے ہیں یا پھر فحش مواد بھی ایڈز صورت میں آپ کے سکرین کے سامنے نمودار ہو سکتے ہیں۔
یہ چیزیں آپ کو ذہنی طور پر پریشان کر
سکتی ہیں لہذا آپ اپنے روزمرہ کے کام بھی ٹھیک سے نہیں کر پاتے۔

5) اگر آپ گوگل پر بہت زیادہ چیزوں کو یا ان کے sulotion کو سرچ کرنے کے عادی
ہیں تو آپ کو بہت زیادہ ایڈز دیکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ آج کل بڑی بڑی کمپنیاں انٹرنیٹ پر ایڈورٹائزنگ کرنے کے لئے یہ ٹارگٹڈ انڈینس کو ڈھونڈتی ہیں یعنی ایسے کسٹمرز
کو ڈھونڈنا جو انکی پروڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

فرض کریں کہ آپ نے گوگل پر سرچ کیا کہ
داغ دھبوں کو چہرے سے کیسے صاف کیا جائے اور یوں کچھ ہی لمحےبعد آپ کو کی بیوٹی کریمز کی اشتہارات دیکھنا شروع ہوجائیں گے
جو یقیناً آپ کو الیٹریٹ کر سکتے ہیں۔

ویسے آپ ان سے بچنے کے لیے ایڈ بلاکر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں یعنی آپ جتنی
زیادہ چیزیں گوگل پر سرچ کریں گے اگراس
سے متعلقہ ایڈورٹائزنگ پہلے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہوئی تو اتنی زیادہ آپ کے ایڈز
دیکھنے کے چانس زیادہ ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں