آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا پیکیج منظور

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا پیکیج منظور

ویب ڈیسک 17 اپریل 2020
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے 1 ارب 38 کروڑ ڈالرز کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس سےنمٹنےکے لیے پیکیج کی منظوری IMF کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دے دی گئی۔

ائ ایم ایف اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے پاکستان معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے بہت تیزی سے اقدامات کر لیے، اسی مقصد کیلئے پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

جن 20 ممالک پاکستان کے سمیت 76 ملکوں کے چالیس ارب ڈالر کے قرضے منجمد کرنے پر رضامند
اس اعلامیئے کے مطابق کرونا وائرس کےباعث پاکستان کی معیشت کو شدید متاثر ہو رہا ہے معاشی غیر یقینی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو بیرونی فینانسنگ کی ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کا کہنا ہے کہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالر کا پیکیج پاکستان کی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے بنائے گا، پیکیج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا ئے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ کی ذخائرمیں بھی کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان یہ فنڈ کرونا کے اثرات سے نجات حاصل کرنےکے لیے استعمال کر سکے گا، پاکستان کو فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہو گے، پاکستان توازن ادائیگی کے لیے ہنگامی ضروریات پورا کر سکے گا۔

اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی روابط میں ہے، کرونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالر کے موجودہ ائ ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہو گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں